ہالی ووڈ فلم ”سٹیپ اپ آل ان“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم 25 جولائی کو ریلیز ہوگی
ہفتہ 22 مارچ 2014 22:03
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ڈانس فلم سیریز ”سٹیپ اپ“ سلسلے کی پانچویں کڑی نئی تھری ڈی فلم ”سٹیپ اپ آل ان“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہدایتکار ٹرش سیئے کی اس رومانٹک ڈانس ڈرامہ فلم کی کہانی گذشتہ حصوں کی طرح ماہر ڈانسرز کے گرد گھوم رہی ہے جو لاس ویگاس میں ہونے والے ایک ڈانس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے پہنچتے ہیں اور اپنی لاجواب پھرتی اور دھواں دھار سٹیپس سے دیگر گروپس کو زیر کردیتے ہیں۔
ڈانس کی خواہش دل میں لئے اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کی کوشش کرتے نوجوانوں پر مبنی اس تھری ڈی ڈانس فلم میں ہالی ووڈ اداکار ریان گزمین‘ ایلیسن اسٹونر‘ ایڈم سیوانی‘ کرسٹوفر اسکاٹ اور میری کودا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ 45 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے یہ رومانٹک ڈرامہ فلم 25 جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.