کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں78ارب67کروڑروپے سے زائدکی کمی، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس374.08پوائنٹس کمی سے 26391.41پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،94کے کے بھاوٴ میں اضافہ،236کے بھاوٴ میں کمی ،23کے حصص میں استحکام رہا
پیر 24 مارچ 2014 19:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوشدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26700,26600,26500اور 26400کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب67کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت31.98فیصد کم جبکہ66.85فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26379پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس26765پوانٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.