کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان دوریاں حد سے بڑھ گئیں
بدھ 26 مارچ 2014 13:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان دوریاں حد سے بڑھ گئیں‘ کترینہ کیف نے سلمان خان کو چھوڑ کر رنبیر کپور سے پینگیں بڑھانا شروع کر دیں تو سلمان خان رومانیہ کی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے-کترینہ کیف نے توحد ہی کر دی سلمان خان کے بیش قیمت تحائف کی ناقدری شروع کر دی-سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی گئیں بیش قیمت گاڑیوں کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا- کترینہ کیف کی سلو میاں سے دوستی کیا ٹوٹی انہوں نے ان کے تحفوں کو بھی زندگی سے نکالنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ پرانی بات نہیں جب کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان عشق کے چرچے ہر سو عام تھے اور سلو میاں اپنی دوست کو کروڑوں روپے مالیت کے تحفے اس طرح دیتے تھے جیسے کوئی بچے کو ریوڑیاں دے رہا ہو، سلو میاں کے ان قیمتی تحائف میں دو بیش قیمت گاڑیاں بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
کترینہ نے دبنگ خان سے دوستی ختم ہونے کے بعد رنبیر کپور سے محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردیں تو سلومیان بھی رومانیہ کی حسینہ لولیا وانچر کی زلفوں کے اسیر ہوگئے، جب محبت ہی نہ رہی تو پھر تحفوں کی کیا اہمیت یہی سوچتے ہوئے بار بی ڈول نے سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی گاڑیاں بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔
کترینہ نے رنبیر سے محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردیں تو سلومیان بھی رومانیہ کی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے-متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.