پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں‘ اداکارہ عائشہ خان
بدھ 26 مارچ 2014 13:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری اور فیشن انڈسٹری کی ترقی کے بعد اب پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں ہمارے ٹی وی کے فنکاروں نے ہی فلم انڈسٹری کو سہارا دیا ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بڑے بڑے دعوے کرنے والے آج بھی صرف باتوں کی حد تک ہی محدود ہیں جبکہ جنہوں نے کام کرنا تھا انہوں نے کر دکھایا ۔
میری فلم وار کو میری سوچ سے بھی بڑھ کر رسپانس ملا جس کے بعد مجھ کوئی کئی فلموں سے آفرز ہیں اور میں ابھی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں بہت جلد میرے پرستار مجھ کو نئی فلموں میں دیکھیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا بھارت ہم فنکاروں کے فن کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی اسی لئے فنکاروں کا دوسرے ممالک میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے پاکستانی فلموں میں کام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلموں کا دروازہ کھل گیا ہے اور ہر طرف سے ہوا آرہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.