فوج میں بھرتی کے لیے سعودی خواتین سے درخواستیں طلب،مشتہر فوجی عہدوں پر بھرتی کے لئے خواتین اپنے شرعی محرم کے ہمراہ جازان ریجن تشریف لائیں

بدھ 26 مارچ 2014 14:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے پندرہ خواتین کو سولجر انسپکٹر اور وویمن گارڈ کے رینک پر قومی فوج میں بھرتی کا اشتہار دیدیا،عرب ٹی وی کے مطابق بھرتی کی خواہشمند خواتین کے لئے ضروری ہے کہ انہوں نے جنرل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن درجے کی تعلیم مکمل کر رکھی ہو اور وہ جازان صوبے کا ڈومیسائل رکھتی ہوں، تاہم بھرتی کے اعلان کے مطابق یونیورسٹی ڈپلومہ ہولڈرز امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی،مذکورہ شرائط پر پوری اترنے والی سعودی خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشتہر فوجی عہدوں پر بھرتی کے لئے 26 مئی 1435ھ کو اپنے شرعی محرم کے ہمراہ جازان ریجن کے بھرتی دفتر آئیں،سرحدی محافظوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے محرم کے ہمراہ دفتر بھرتی آنے والے خواتین کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ، حالیہ تصویر اور فیملی سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقول اور اصل ہمراہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :