زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ایک ہزار طلبا وطالبات کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ہاسٹلز تعمیر کریگی، ڈاکٹر اقرار احمد خان
بدھ 26 مارچ 2014 18:01
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ایک ہزار طلبا وطالبات کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ہاسٹلز تعمیر کرے گی، اس مقصد کے لئے مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے آفس آف دی ہال وارڈن کے زیراہتمام ہاسٹلز کی آرائش و زیبائش کے مقابلہ جات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کو رہائشی سہولتیں دینے کے لئے آٹھ مختلف رہائش گاہوں کو ہاسٹلز میں تبدیل کرنے کے لئے منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین زیورتعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ قبل ازیں تین بوائز ہاسٹل اور دو پروفیسروں کی رہائش گاہوں کو وومن کمپلیکس میں شامل کر کے انہیں طالبات کی رہائش کے لئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس وقت داخلوں میں طالبات کی تعداد لڑکوں کے مقابلے میں تجاوز کرتی جا رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں طویل المدت منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
قبل ازیں ہال وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے ہاسٹلز کی مینجمنٹ اور درپیش مسائل کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہال اور فیصل ہال کی بالائی منزل تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ پارس کے مقام پر ہاسٹلز میں جدید ترین سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں جس میں ایک بڑی تعداد کو تمدنی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف ہاسٹلز کے مابین مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباوطالبات اور انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ اس قسم کے مقابلوں کی وجہ سے نہ صرف ہاسٹلز کی دیکھ بھال و تعمیرومرمت ہو جاتی ہے بلکہ طالب علموں میں احساس ذمہ داری بھی بیدار کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیٹگری اے میں زینب ہال نے پہلی، فیصل کشمیر نے دوسری اور عائشہ ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری بی میں ایوب ہال نے پہلی، فتح ہال نے دوسری اور ٹیپو ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری سی میں افضل ہال نے پہلی، سرسید نے دوسری اور لیاقت ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری ڈی میں خدیجہ ہال کو پہلی، اقبال قاسم ہال کو دوسری اور فاطمہ ہال کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔ کیٹگری ای میں آمنہ ہال نے پہلی، ایرنک ہال نے دوسری اور اردگان ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے ہاسٹل سپرنٹنڈنٹس اور سٹاف کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد عطا کیں۔ تقریب سے پرنسپل آفیسر امور طلباء ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شہبازطالب ساہی، ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر مرزا محمد اسلم، ڈاکٹر احسان اللہ اور ڈاکٹر افتخار احمد نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.