بھارت ،پولیس کا نریندر مودی کی ریلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر نے والے دو مبینہ خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر نے کادعویٰ

جمعرات 27 مارچ 2014 16:18

نئی دہلی/لکھنو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی ریلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو گوکھپور کے ریلوے سٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اتر پردیش پولیس کے اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ کے مطابق دونوں افراد سے ایک کلاشنکوف ، پستول اور ایک گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار افراد کے نام برکت اور مزمل بتائے ہیں۔ اتر پردیش پولیس کے مطابق دونوں افراد کے بارے معلومات دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے فراہم کی تھیں ۔ جو انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے گرفتار رہنما تحسین اختر سے تفتیش میں مصروف ہے۔ بھارتی پولیس دونوں افراد کے بارے معلومات کو خفیہ رکھ رہی ہے ادھرماؤ نواز باغیوں نے ریاست بہار میں نریندرمودی کے جلسوں سے قبل دو موبائل ٹاورز کو بموں سے اڑا دیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :