عمران خان ڈیڑھ ارب ڈالر، طالبان مذاکرات سمیت اہم ایشوز پر بات کرنے کے بجائے چیئرمین نیب کا ایشو لیکر بیٹھ گئے ہیں ،خورشید شاہ ،حکومت تو اب خود عمران خان کے گھر چلی جاتی ہے ، کہتے ہیں ویلڈن میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں ، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 مارچ 2014 21:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی ڈیڑھ ارب ڈالر، طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم ایشوز پر بات کرنے کے بجائے چیئرمین نیب کا ایشو لیکر بیٹھ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان بادشاہ آدمی ہیں، چیئرمین نیب کی تقرری آئینی طریقے سے ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کی میاں صاحب سے محبتیں بہت بڑھ گئی ہیں حکومت تو اب خود عمران خان کے گھر چلی جاتی ہے اور کہتے ہیں ویلڈن میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو اس بہتر کوئی چیز نہیں تاہم یہ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہونے چاہئیںمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.