گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان
ہفتہ 29 مارچ 2014 15:33
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ تین دہائیوں سے بلوچستان انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوچار رہا ہے لیکن یہاں کے نوجوان امن و آشتی چاہتے ہیں، ماضی میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کیا۔
بلوچستان حکومت نے صوبے میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرکے پوری دنیا کو بتادیا کہ صوبے کے نوجوان کسی سے کم نہیں اور ہر سال اس نوعیت کا ایک فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ کئی سال سے صوبے میں امن و امان کے حالات انتہائی خراب تھے تاہم گزشتہ 7 ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں۔ امن و امان کے قیام کا سہرا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتاہے۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.