اٹک میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں جاں بحق، 7 کی حالت غیر
بدھ 2 اپریل 2014 14:32
اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ہنجراں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد بے ہوش ہو گئے۔
(جاری ہے)
اٹک کے علاقے ہنجراں میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد بے ہوش ہو گئے جنھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اٹک منتقل کیا گیا تاہم سہولیات کے فقدان کے باعث تمام متاثرہ افراد کو سول اسپتال راولپنڈی منتقل کرنا پڑا جہاں 2 بچیاں دوران علاج دم توڑ گئیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 5 اور 13 سال ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 6 افراد کے معدے صاف کر دیئے گئے ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.