پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی منگل 30 اپریل 2024 10:59
(جاری ہے)
علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چند بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ چند بنیادی اصلاحات پر متفق ہوں، جن میں پہلا نقطہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق کام کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لیے اس کی تشکیل نو کی جانی چاہیئے، سی ای سی پی کو ایک رسمی دفتر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، ای سی پی کے ہر ممبر سنیارٹی کے لحاظ سے ایک سال کے لیے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں، ادارے کو انفرادی شخصیات پر فوقیت دیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پارلیمنٹ کرے لیکن برطرفی صرف ساتھی ججز کے ذریعے ہو، فیصلوں کے سالانہ جائزے کے لیے ایک کنڈکٹ کمیشن تشکیل دیا جائے اور اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی نامزدگی کنڈکٹ کمیشن کی منظوری کی درجہ بندی سے مشروط ہو، میئرز اور صوبائی فنانس ایوارڈ کے براہ راست انتخابات ہوں، ایکسٹینشن کا اختتام کیا جائے، کوئی بھی وزیراعظم دو ٹرم یا 10 سال کے لیے منتخب ہو، پارٹیوں میں جمہوریت لائی جائے، کسی کو نشانہ بنائے جانے کا عمل ختم کرنے کے لیے آزاد پراسیکیوشن ہو اور پراسیکیوٹر جنرل کو سپریم کورٹ کے جج کی طرح مقرر کیا جائے، اگر کوئی چاہے تو ان تجاویز میں اضافہ بھی کرسکتا ہے لیکن کم از کم ان کے ساتھ شروعات تو کریں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.