افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
ہفتہ 5 اپریل 2014 11:41
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) افغانستان میں صدراتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدارتی انتخابات میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، طالبان کی جانب سے انتخابات کو ناکام بناتے کی دھمکیوں کے باعث 4 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
حامد کرزئی کے حمایت یافتہ امیدوار اور سابق وزیر خارجہ زلمے رسول، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر اشرف غنی احمد زئی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ انتخابات میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سابق صدر حامد کرزئی، زلمے رسول، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے کابل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ دیگر امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔(جاری ہے)
پاکستان نے افغان انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک افغان بارڈر کو بند کر دیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم 10 لاکھ سے زائد افغان شہری حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ افغان شہریوں کا مطالبہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں انھیں بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔افغانستان کے آئین کے مطابق اگر کوئی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر لیتا ہے تو وہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے اور اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا تو پہلے 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.