فٹبال میچ فکسنگ :7 انگلش لیگ پلیئرز کو حراست میں لے لیا گیا،دسمبر میں گرفتار شدہ6 افراد کو بھی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ دھرلیا گیا، پولیس تمام 13 لوگوں سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے
ہفتہ 5 اپریل 2014 01:46
لندن ( آن لائن ) میچ فکسنگ میں ملوث مزید 7 انگلش لیگ پلیئرز کو حراست میں لے لیا گیا،ان کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔دسمبر میں گرفتار شدہ6 افراد کو بھی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ دھرلیا گیا، پولیس تمام 13 لوگوں سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ میں لیگ کلبز سے وابستہ مزید 7 پلیئرز کو فٹبال میچز فکسنگ الزامات پر حراست میں لے لیا گیا،میڈیا نے نیشنل کرائم ایجنسی کے توسط سے بتایاکہ ان ساتوں فٹبالرز کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہیں،ان افراد کے خلاف ثبوت ملنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں، پولیس تمام13 افراد سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایف اے کو این سی اے کی جاری تحقیقات بشمول مزید گرفتاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ، ان الزامات سے متعلق ہمارا حکام سے رابطہ ہے ، ایف اے اس وقت کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.