نئی تھرل فلم”دی ایکس پینڈیبلز3 “کاٹیزر ٹریلر جاری، آرنلڈ شوارزنیگر اور جان ریمبو دیگر کئی سپر ہٹ اسٹارز اب ایکساتھ دھوم مچاتے نظر آئیں گے،فائٹرز پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے
اتوار 6 اپریل 2014 13:00
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ہالی وڈ کے مشہور و معروف ایکشن ہیروز آرنلڈ شوارزنیگر اور مشہورِ زمانہ جان ریمبو دیگر کئی سپر ہٹ اسٹارز اب ایکساتھ سنیما اسکرین پر دھوم مچاتے نظر آئیں گے جنکی ایکشن سے بھرپور نئی سنسنی خیز فلم “دی ایکس پینڈیبلز3 اگست میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
پیٹرک ہوجز کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم سیریز دی ایکس پینڈیبلز سلسلے کی تیسری کڑی ہے جسکی کہانی ایکس پینڈیبلز نامی ایک ایسے گروپ کے گِرد گھوم رہی ہے جو طاقت کے حصول کی کھینچا تانی میں بٹ کردو گروپوں میں تقسیم ہو جاتاہے۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سیلویسٹر اسٹالون اورآرنلڈ شیوارزنیگرکے علاوہ جیٹ لی، جیسن سٹیتھم ،انٹونیو بینڈارس،میل گبسن،ویزلی اسنائپس، ٹیری کریو، ڈولف لینگرین اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان پر کھیل جانے والے فائٹرز پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.