آصف زرداری نے سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں اتحاد کا اعلان کردیا
اتوار 6 اپریل 2014 21:47
نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد کرے گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق نواب شاہ میں پارٹی عہدیداروں اورمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت مرکز میں بھی پیپلز پارٹی کی بنے گی جبکہ سندھ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، بے نظیر بھٹو انکم اسپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی کامیاب اسکیم تھی جسے موجودہ حکومت نے بھی جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت مستحق خواتین کو مزید معاوضہ دیا جانا چاہیئے اورخواتین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور ان کا دل نوابشاہ کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.