مشہور زمانہ پنجابی فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو ” آج دے بنارسی ٹھگ “ بنانے کا فیصلہ
پیر 7 اپریل 2014 14:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے مشہور زمانہ پنجابی فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو ” آج دے بنارسی ٹھگ “ بنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں میں اداکار شفقت چیمہ اور سخاوت ناز مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پہلی ” بنارسی ٹھگ “ میں باس کا کردار الیاس کشمیری (مرحوم ) نے ادا کیا تھا اب یہ کردار شفقت چیمہ ادا کریں گے جبکہ منور ظریف والا کردار سخاوت ناز ادا کریں گے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میں اچھی اور کامیڈی فلم بنا کر لوگوں کو عید الفطر پر تحفہ دینا چاہتا ہوں اور منور ظریف ( مرحوم ) کو سخاوت ناز کے کردار میں دوبارہ زندہ کر رہا ہوں ۔
سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ فلم ” بنارسی ٹھگ “ میں مجھے لیجنڈ فنکار منور ظریف کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے ۔ منور ظریف بڑے اداکار تھے ان کے فن تک پہنچنا بہت مشکل ہے مگر میری خوش قسمتی ہے کہ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے مجھے منور ظریف کا کردار دیا جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ فلم کی شوٹنگ 14اپریل سے شروع کر دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.