سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
منگل 8 اپریل 2014 14:30
سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس میں سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جیسے ہی سبی ریلوے جنکشن پر پہنچی تو ایک زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر تباہ جب کہ اس سے منسلک دیگر بوگیوں میں آگ لگ گئی۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور سول اسپتال سبی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
ایم ایس سول اسپتال سرور ہاشمی کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، تمام کی حالت تشویشناک ہے، بہت سے مریض جھلسے ہوئے ہیں، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
معمولی نوعیت کے زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ شدید نوعیت کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ سبی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کو دوسرے اسٹیشنوں پر ہی روک لیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی قاضی حسین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت تھے لیکن اس کے باوجود دھماکہ ہو گیا، دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کس جگہ پر سیکیورٹی انتظامات کمزور تھے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سبی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، دھماکے کے وقت بوگی میں 80 مسافر موجود تھے، دھماکے میں ممکنہ طور پر کوئی خاتون بھی ملوث ہو سکتی ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر 4 دہشت گرد حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں، ریلوے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سبی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نصیر آباد میں بگٹی ایکسپریس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.