خراب کارکردگی نے یوراج سنگھ کی مسکراہٹ چھین لی
بدھ 9 اپریل 2014 13:21
ممبئی: ورلڈ ٹی 20 فائنل میں شکست کھانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئی، خراب کارکردگی نے یوراج سنگھ کی مسکراہٹ چھین لی، شائقین کے جلے کٹے جملے بھی خاموشی سے سر جھکائے سنتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی وہی شہر ہے جہاں 7 برس قبل 2007 میں چیمپئن بننے کے بعد ٹیم آئی تو دھونی نے تاریخی جملہ ادا کیا تھاکہ ’ میں نے سنا ہے ممبئی کبھی کسی کے لیے نہیں رکتا مگر ہم نے اسے روک لیا ہے‘اس وقت بارش ہورہی تھی مگر وہ بھی شائقین کو اپنے ہیروز کا استقبال کرنے سے نہیں روک پائی تھی۔
اس بار بھی دھونی الیون نے فائنل کھیلا مگر شکست کی وجہ سے ایئرپورٹ پر کوئی انھیں پوچھنے نہیں آیا، ان کھلاڑیوں میں یوراج سنگھ بھی موجود تھے جنھیں شکست کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، انھوں نے فائنل میں 21 بالز پر صرف 11 رنز بنائے تھے جس کی وجہ سے وہ ولن بن چکے ہیں،7 برس قبل جب وہ ممبئی میں اترے تو اس وقت وہ ہیرو تھے،انھوں نے ایک میچ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کو 6 بالز پر مسلسل چھکے جڑے اور ٹیم کی ایونٹ میں کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔(جاری ہے)
جب وہ اپنے سامان کا انتظار کررہے تھے تو چند نوجوان شائقین ان کے گرد جمع ہوئے اور اپنے موبائلز سے تصاویر لینے لگے، فوراً وہاں کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی پہنچے مگر انھوں نے ان شائقین کو ہٹانے کے بجائے خود بھی آل رائونڈر کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کردیں، کچھ دور کھڑے شائقین نے یوراج پر جملے بھی کسے مگر ماضی میں ایسی باتوں پر بھڑک اٹھنے والے آل رائونڈر اس بار خاموش کھڑے رہے شائد وہ بھی اپنی پرفارمنس پر شرمسار تھے۔
ڈھاکا سے وطن واپسی پر وہ جہاز میں بھی چپ چپ تھے، ان کے ساتھ بیٹھے روہت شرما نے انھیں ہنسانے کی کوشش کی مگر صرف ایک بار ہی یوراج کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ پھیلی، دوسری بار وہ اس وقت مسکرائے جب ایک صحافی نے ان سے کہا کہ اب آپ کو جلد سے جلد شادی کرلینی چاہیے جس پر آل رائونڈر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میری پریشانی میں اور اضافہ مت کرو‘۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.