اسلام آباد کا واقعہ مذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، الطاف حسین
بدھ 9 اپریل 2014 14:37
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس دوران طالبان کی جانب سے بم دھماکوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے مسلسل واقعات پیش آئے، حکومت کی جانب سے مسلح افواج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے افسران وجوانوں اور شہریوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث 19 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 13 قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی تردید کی جارہی ہے جس پر قوم یہ سوال کرنے میں قطعی حق بجانب ہے کہ اگر پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں طالبان ملوث نہیں تو پھر حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں اور بم دھماکوں، دہشت گردی اور قتل وغارتگری میں ملوث سفاک طالبان قیدیوں کو کیوں اور کن مقاصد کے لئے رہا کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
الطاف حسین
کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران اسلام آباد میں ہولناک بم دھماکا اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے جاں بحق وزخمی ہونے کا واقعہ مذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے اور حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں کسی بھی بے گناہ کے قتل کو انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا گیا ہے اور جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کے لئے بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا رہے ہیں وہ پاکستان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.