سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس سے دو لاپتہ افراد سے متعلق الگ الگ رپورٹس طلب کرلیں،6دسمبر 2013کو عدالت نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ مانگی تھی جو ابھی تک جمع نہیں ہوئی ،رپورٹ
جمعرات 10 اپریل 2014 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس سے دو لاپتہ افراد سے متعلق الگ الگ رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ جمعرات کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ محمد سیاب کو 5سال قبل مردان پولیس گرفتار کرکے لے گئی تھی، آٹھ دن پہلے لواحقین کو فون آیا کہ سیاب مردان پولیس اسٹیشن میں ہیں تاہم جب وہاں گئے تو محمد سیاب پولیس اسٹیشن میں نہیں تھے۔
عدالت نے کے پی کے پولیس سے محمد سیاب کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔عدالت نے لاہور سے لاپتہ شخص حسن عبداللہ کے بارے میں پنجاب پولیس کو (کل) جمعہ تک رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ چھ دسمبر دوہزار تیرہ کو عدالت نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ مانگی تھی جو ابھی تک جمع نہیں ہوئی۔ کیس کی مزید سماعت (کل)جمعہ کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.