ایران کا جوہری پروگرام بدستورجاری رکھنے کااعلان،ایرانی مذاکرات کارعالمی طاقتوں سے مذاکرات میں سخت رویہ اپنائیں،آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب

جمعرات 10 اپریل 2014 20:42

ایران کا جوہری پروگرام بدستورجاری رکھنے کااعلان،ایرانی مذاکرات کارعالمی ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری تحقیق کے پروگرام کو کبھی سست نہیں ہونے دیا جائے گا،ایرانی مذاکرات کارعالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاملہ کرتے وقت سختی کا مظاہرہ کریں،ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے تہران میں جوہری سائنس دانوں سے خطاب میں کہا کہ یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان مذاکرات سے ایران کی جوہری تحقیق اور ترقی سے متعلق سرگرمیاں ختم یا سست رفتار نہیں ہوں گی،انھوں نے کہا کہ ملک کی جوہری کامیابیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور کسی کو بھی اس پر سودے بازی کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ بات چیت جاری رہنے کی صورت میں بھی جوہری تحقیق اور ترقی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی سرگرمیاں روکی نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :