تاجر برادری معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے،عنایت اللہ خان، دیر بالا بازار کی سڑک کے لئے 40لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید رقم رکھی جائے گی،وفد سے گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا بازار کی سڑک کے لئے 40لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید رقم رکھی جائے گی جس سے عوام کو آمد و رفت کی سہولیات میسر آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں دیر بالا اور سوات کے تاجروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد کی قیادت حکیم اللہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مظفر سید بھی موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو محکمہ جنگلات کی جانب سے مشروم پر لگائے جانے والے ٹیکس کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ تاجر برادری کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور اسی لئے وہ معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔عنایت اللہ خان نے موقع پر ہی چیف کنزرویٹر جنگلات کو اس بارے میں ضروری ہدایات بھی دیں۔ صوبائی وزیر ے وفد کو معاملے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی مظفر سید نے بھی تاجر برادری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :