بالی ووڈ میں سفارش اور تعلقات کے بغیر نام بنانا آسان نہیں، سارا لورین
جمعہ 11 اپریل 2014 14:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) معروف اداکارہ سارالورین نے کہاہے کہ یہ سال میرے لیے بہت اہم ہے۔ میرا پورا فوکس اپنے کام پر ہے۔میں چیزوں کو حاصل اور دریافت کر رہی ہوں۔نئے نئے تجربات ہو رہے ہیں اور تجربات ہی سے نئی نئی چیزیں وجود میں آتی ہیں۔ مجھے اپنی منزل کا پتہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے سفر کے رائیگاں جانے کا ڈر نہیں ہے۔
میں نے اپنے کیریئر کو بہت الگ سے ڈیزائن کیا ہے، مجھے بہت آگے جانا ہے۔ سارا لورین کا کہنا تھا کہ میرا کام بین ا لاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور مجھے بے حد پذیرائی ملی ہے۔ آج تک کسی بھی پاکستانی ماڈل یا ایکٹریس کو کسی انٹر نیشنل برانڈ کے لیے سائن نہیں کیا گیا۔ میں واحد پاکستانی ماڈل و ایکٹریس ہوں جسے کئی انٹر نیشنل کمپنیوں نے اپنے برانڈز کی پروموشن کے لیے سائن کیا ہے۔(جاری ہے)
کیونکہ انھوں نے اپنی صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ میں ایسے رول کو ترجیح دیتی ہوں جو خواتین پر مبنی ہوں اور جس میں مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا مارجن ہو۔ فلموں میں محض ایک شو پیس کے طور پر پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اور ویسے بھی آج کل خواتین پر مبنی فلموں کا رجحان ہے۔
میرے مقابل کوئی بھی ہیرو ہو، مشہور ہو یا نیا، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہیرو کا کمزور ہونا تو ہیروئین کے لیے ایک پلس پوائنٹ ہے۔ اگر وہ ٹیلنٹڈ ہے تو چھا جائے گی، ہیرو دب جائے گا۔ سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ایکٹریس کو ورسٹائل ہونا چاہیے۔ اگر اسے فلم انڈسٹری میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنا ہے۔ لوگ اداکاروں کو ایک ہی جیسے کرداروں میں دیکھ دیکھ کر اکتا جاتے ہیں۔ وہ تبدیلی چاہتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ میں صرف چند مخصوص کرداروں تک ہی محدود ہو جاؤں۔ میں ہر طرح کا رول کرنا چاہتی ہوں۔ خوش قسمتی سے میں نے اب تک جتنے بھی پروجیکٹ کیے ان میں نہ صرف لیڈنگ رول کیے بلکہ مختلف نو عیت کے کردار نبھائے۔ لوگ مجھے پاکستانی فیچر فلم ’’گدھ‘‘ میں ایک مختلف انداز میں دیکھیں گے۔ پاکستانی فلم ’’سلطنت‘‘ میں میرا ایک آئٹم سانگ بھی ہے۔سارہ لورین نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’او تیری‘‘ کے لیے ایک آئٹم سانگ کیا ہے۔ وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ آئٹم سانگ ادکارہ کے کیریئر پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ میں یہ بات نہیں مانتی کہ آئٹم سانگ کرنے سے اداکارہ کی مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ رجحانات بدلتے رہتے ہیں۔ دور بدلتا ہے تو انداز اور ٹرینڈ بدل جاتے ہیں۔
اب تو کرینہ کپور اور کترینہ کیف جیسی سپر اسٹارز آئٹم سانگ کرتی ہیں۔ شیلا کی جوانی اور فیوی کول ٹاپ آئٹم نمبرز ہیں اور تو اور حال ہی میں مادھوری ڈکشت جیسی لیجنڈ ایکٹریس نے فلم ’’یہ جوانی دیوانی‘‘ کے لیے گھاگرا آئٹم سانگ کیا۔ ناکام فلم کی ہیروئین کو کاسٹ کرتے ہوئے ہر ڈائریکٹر گھبراتا ہے۔ بھٹ صاحب کے ساتھ اگرچہ میری فلم نہیں چلی مگراس کے باوجود انھوں نے مجھے دوبارہ لانچ کیا۔ میں ان کے اور بھی پروجیکٹس کر رہی ہوں۔ ان کو میرے کام پر اعتماد ہے تبھی تو وہ مجھے لے رہے ہیںورنہ انڈیا میں آرٹسٹوں کی کوئی کمی ہے کیا؟ یہ بات ماننا پڑے گی کہ انھوں نے مجھ میں اپنے آپ پر اعتماد کرنے کا احساس جگایا اور آج میں یہ جان گئی ہوں کہ اگر خوابوں کا پانا ہے تو دل کی سنو۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.