اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا،رپورٹ میں پاکستان میں بڑے اور ریٹیل قدر پر مبنی ادائیگیوں کے نظاموں کے شعبے میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 11 اپریل 2014 20:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) اسٹیٹ بینک نے اکتوبر تا دسمبر 2013ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں بڑے اور ریٹیل قدر پر مبنی ادائیگی کے نظاموں (payment systems) کے شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں ادائیگی کے نظام، ریئل ٹائم انٹربینک سیٹل منٹ میکانزم (PRISM) سے 350 کھرب روپے سے زائد مالیت کی 141,667 پے منٹس پروسیس کی گئیں۔
یہ گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں حجم میں 8.2 فیصد اور قدر میں 15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں ای بینکاری ٹرانزیکشنز کے حجم میں گذشتہ برسوں کے دوران خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2013ء کی سہ ماہی کے دوران، گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں ای بینکاری کی مجموعی ٹرانزیکشنز کے حجم میں 5.1 فیصد اور قدر میں 8.7 فیصد نمو ہوئی جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں حجم میں 22.7 اور قدر میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.