تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ،بل آمرانہ ، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے بابر غوری ،تحفظ پاکستان بل کی سینیٹ میں بھرپورمخالفت کی جائے گی حاجی عدیل اور سینیٹر کامل علی آغا کی گفتگو
جمعہ 11 اپریل 2014 22:11
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل اور مسلم لیگ (ق)کے کامل علی آغا سے رابطہ کر کے سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کرنے کی تجویز دی جس پر تمام جماعتوں نے بل کی سخت مخالفت کی یقین دہانی کرائی، بابر غوری نے کہاکہ یہ بل آمرانہ ، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے۔
ایم کیوایم اس ظالمانہ قانون کے خلاف ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر حاجی عدیل اور سینیٹر کامل علی آغا نے ایم کیوایم کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کی سینیٹ میں بھرپورمخالفت کی جائے گی اور یہ بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ بل کے مندرجات میں کہا گیاکہ دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کے لیے خصوصی عدالت قائم ہو گی اور ایسے مقدمات کی سماعت تیزی سے کی جائیگی اور اس خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف 15 دن میں سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکے گی۔
بل میں کہاگیا کہ جو شخص ملک کا دشمن ہوگا یا جس شخص سے ملک کوخطرہ ہو اس کے خلاف نئے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، دہشت گردی کے مقدموں کی تفتیش مشترکہ ٹیم کرے گی جبکہ بل کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو تفتیش کے لئے 90 دن حراست میں رکھا جا سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.