بھارتی فلمساز اداروں کے پاکستان میں پروڈکشن ہاؤس بنانے کیلیے رابطے شروع
ہفتہ 12 اپریل 2014 12:42
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بالی ووڈ کے فلمساز اداروں نے مغربی ممالک میں رجسٹریشن کروانے کے بعد پاکستان میں بھی پروڈکشن ہاؤسزبنانے کے لیے مقامی پروڈکشن ہاؤسز سے رابطے شروع کردیے ۔ اس سلسلہ میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ساز ادارے یش راج فلمزنے امریکا میں رجسٹریشن ہونے کے بعد پاکستان میں ’’ یش راج فلمزپاکستان ‘‘ کے نام سے ادارہ بنانے کے لیے ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے جب کہ دوسرے معروف بھارتی فلمساز ادارے بھی اس حوالے سے پاکستان میں پروڈکشن ہاؤس چلانے والے پروڈیوسروں سے مل کر کام کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بالی ووڈ کے فلمسازاداروں نے پاکستان میں بھارتی فلموں کے بزنس کومد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 2 برس سے اس فارمولے کو عملی شکل دینے کے لیے کام شروع کر دیا تھا۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں پاکستان اوربھارت کے بڑے پروڈکشن ہاؤسز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی دبئی، لندن سمیت دیگر مقامات پرملاقاتیں ہوچکی ہیں۔اس سلسلہ میں سب سے پہلا قدم یش راج فلمز نے اٹھایا ہے۔
دوسری جانب فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں نے پاکستان میں بالی ووڈ کے فلمسازاداروں کے قیام پر کہا ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہت سی پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے بھارتی فلمساز اداروں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی تو اس سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرفلمسازی کاعمل شروع ہوگا اوربے روزگار افرادکو روزگارملے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.