حکمرانوں نے دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کوتباہ کردیا، عمران خان
اتوار 13 اپریل 2014 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کو تباہ کیا گیا، اگر ملک میں امن لانا ہے تو اس کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا جس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
(جاری ہے)
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کو تباہ کردیا جبکہ ملک میں ہتھیار کلچر کو فروغ دے کر قلم کلچرکو شدید نقصان پہنچایا گیا، ہتھیار کسی شخص کے پاس نہیں صرف حکومت کے پاس ہونے چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں تعلیم عام نہیں ہوگی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی،قبائلی علاقے ماضی میں سب سے زیادہ پر امن تھے لیکن وہاں ہتھیار کلچر متعارف کرانے کے بعد آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، قیام امن کیلئےتعلیم کا فروغ لازم و ملزوم ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ ادارے کیسے چلائے جاتے ہیں،نا اہل لوگوں نے قومی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.