اسلام آباد میں بینک ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکووؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
منگل 15 اپریل 2014 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) تھانہ گولڑہ میں بینک ڈکیتی کے بعد فرار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع ایک نجی بینک میں 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ لئے، ڈکیتی کے دوران وہاں موجود کسی شخص نے پولیس کو اطلاع کردی۔
ڈاکو رقم سمیٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس آن پہنچی، پولیس کو دیکھ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر ابرار نامی پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں بینک میں نصب کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.