چھوٹی کترینہ بھی فلم نگری میں اترنے کیلئے تیار
منگل 15 اپریل 2014 14:32
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) بالی وڈ کو ہمیشہ خوبصورت چہروں سے روشناس کرانے والے سلمان خان اب کی بار بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے۔ اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان نے اپنی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کاسٹ کیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے فلم نگری کی ضرورت بن گئیں۔
(جاری ہے)
2007ء میں پارٹنر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی کو فلم بینوں نے خوب سراہا لیکن 2012ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ایک تھا ٹائیگر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی تو فلم بینوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئی۔
اب یہ جوڑی فلموں میں ہی نہیں عام زندگی میں بھی ایک دوسرے سے دور دور دکھائی دیتی ہے لیکن ان دنوں سلمان خان کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کینیڈا میں بننے والی اپنی نئی فلم میں میں ایزابیل کیف کو مرکزی کردار دے رہے ہیں۔ ایزابیل کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ہالی وڈ کے کئی فنکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ سلمان خان اس سے پہلے اداکارہ ایشوریہ رائے، سوناکشی سنہا، زرین خان اور دیگر کئی حسیناوٴں کو فلم نگری میں متعارف کرا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.