ایم کیو ایم کا لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے جمعرات کو کراچی اور جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ، شہر میں سادہ لباس اہلکار ان کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کرکے تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک رہے ہیں،حیدر عبا س رضوی، اب تک ایم کیوا یم کے 46 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،سمجھ نہیں آتا انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 15 اپریل 2014 20:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے ماورائے عدالت قتل ، سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاریوں اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے جمعرات کو کراچی اور جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان منگل کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں سادہ لباس اہلکار ان کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کرکے تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک رہے ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ کراچی میں امن قائم ہو اور معاشی بہتری آئے لیکن صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ شہر میں سادہ لباس اہلکار جن کی گاڑیوں پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نہ صرف مسلسل گرفتار کررہے ہیں بلکہ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ اور بعض اوقات کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ان کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک دی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.