وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اوردیگر امور پر بات چیت
جمعرات 17 اپریل 2014 19:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امورپر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کررہی ہے ۔
گذشتہ ساڑھے 5سالوں کے دوران پنجاب میں مکمل کیے گئے بڑے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں شفافیت،سادگی اورمیرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کو توانائی کے بحران اوردیگر مسائل سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کررکھا ہے ۔(جاری ہے)
حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے باعث معیشت میں بہتری آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اوربروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا موثر کردارادا کریں۔اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں ندیم عباس ربیرہ،رانا افضال حسین،مہر اشتیاق احمد،رانا شمیم احمد خان،خرم گلفام،میاں مرغوب احمد ،منشاء اللہ بٹ اورچوہدری رفاقت حسین گجرشامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.