لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جمعہ 18 اپریل 2014 18:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لاہور، مری، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور خانیوال سمیت دیگر نواحی شہروں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں آندھی کے باعث سائن بورڈ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ صرف لاہور میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ لاہور اور مری میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث دفاتر سے گھر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میاں چنوں، سمندری اور گرد و نواح میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.