انسداد خسرہ مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے،شہرام خان ترکئی، معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً والدین پر زور دیا کہ وہ خسرہ کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، پوری ٹیم اس بیماری کی روک تھام کیلئے تیار ہے ،سینئر وزیر صحت کی زیر صدارت خسرہ کے خلاف مہم سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
جمعہ 18 اپریل 2014 20:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر و وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ 18مئی2014سے شروع کی جانے والی انسداد خسرہ مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً والدین پر زور دیا کہ وہ خسرہ کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہلک بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں خسرہ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دوسروں کے علاوہ خیبر پختونخواکے چیف سیکرٹری امجد علی خان،سیکرٹری صحت فضل قادر،سیکرٹری خزانہ سید سید بادشاہ بخاری،ڈی جی صحت وحید برکی اور تمام صوبائی ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
شہرام خان تراکئی نے کہا کہ قوم کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں ان کی صحت کے ساتھ کھیلنا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے خسرہ کے کیسزمیں اضافہ دیکھائی دے رہا ہے اب ہمار ی پوری ٹیم اس بیماری کی روک تھام کیلئے تیار ہے۔ سینئر وزیر صحت نے کہا کہ خسرہ سے متعلق مہم گھروں کی بجائے ہسپتالوں،حجروں،سکولوں اور دوسرے کمیونٹی مقامات پر چلائی جائے گی۔ انہوں نے تمام صوبائی ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تمام مناسب انتظامات پہلے سے تیار کریں تاکہ خسرہ کے خلاف مہم میں کسی قسم کے سیکیورٹی مسائل پیدا نہ ہوں۔شہرام خان تراکئی نے کہا کہ خسرہ میں مبتلا ہر100میں سے30بچوں کی موت واقع ہو جاتی ہے اور اس کے حفاظتی ٹیکوں پر بہت لاگت آتی ہے مگر اب موجودہ صوبائی حکومت نے اس کی مفت فراہمی یقینی بنائی ہے لہذا عوام اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کریں۔خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری امجد علی خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر بہت مہربان ہے جس نے ہمیں یہ مقام دیا ہے لہذا حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ ہم حقوق العباد کا بھی پورا پورا خیال رکھیں گے اور خسرہ کے خلاف مہم کو کار ثواب سمجھ کر اس میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو پہلے بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس مہم میں بیورو کریسی کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.