قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ ، خیبر پختونخواہ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کپتان کا امپائر کے فیصلے کے خلاف احتجاج
ہفتہ 19 اپریل 2014 13:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ کے پہلے روز خیبر پختونخواہ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کپتان حاجرہ نے امپائر کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ کے پہلے روز کا آخری میچ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجس میں پنجاب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔میچ کے دوران اور میچ کے اختتام پر خیبرپختونخواہ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کپتان حاجرہ نے امپائر غلام مرتضیٰ کے فیصلوں کے خلاف گراؤنڈ میں احتجاج شروع کر دیا۔
حاجرہ نے الزام لگایا کہ امپائر کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تھا جس کی وجہ سے میچ کے دوران اس نے اپنے صوبے پنجاب کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی بار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میچ میں اس طرح کے فیصلے کئے جائے تھے جس پر ہماری ٹیم کو نقصان ہوتا ہے۔(جاری ہے)
جس پر گراؤنڈ میں موجود پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر خان لہری، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ویصال خان، چمپئن شپ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر وحید بابر اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان قصوری بھی حرکت میں آگئے اور انہوں نے فور ی طور پراس مسئلے پر خیبرپختونخواہ کی کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں صحافیوں کے سامنے احتجاج کرنے سے روکا اور معاملے کو رفع دفع کروا دیا تاہم خیبرپختونخواہ کی کھلاڑی غصے میں تھیں پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر خان لہری نے کہاکہ کوئی بھی امپائر جان بوجھ کر کسی بھی ٹیم کے خلاف فیصلہ نہیں دیتا کیونکہ وہ ٹیم اس فیصلے کو چیلنج کر دیتی ہے یہ چھوٹے موٹے فیصلے کسی وقت امپائر ز سے ہوجاتے ہیں۔
لیکن ان فیصلوں کو در گذر کرنا چاہئے۔واضع رہے کہ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے اور چیمپئن شپ میں کسی بھی محکمے کی ٹیم نے حصہ نہیں لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.