وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچانے پر سخت برہمی کا اظہار،عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے ،جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا ،کام کرنیوالے ہی میرے دست و بازو ہیں‘ محمد شہبازشریف،عام آدمی کو معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کابینہ کمیٹی کو انتہائی متحرک کردارادا کرنا ہوگا، ناجائز منافع خوری ،اوور چارجنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کے دوران متعلقہ افسران کی غیر موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں،غیر حاضر افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ،سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے ‘ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 19 اپریل 2014 20:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت اور عوام کو ریلیف کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ،اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے ،جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا اورکام کرنے والے ہی میرے دست و بازو ہیں،عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لیے کابینہ کمیٹی کو انتہائی متحرک کردارادا کرنا ہوگا۔
وہ ہفتہ کے روز یہاں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔3گھنٹے طویل اجلاس کے دوران صوبے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزراء،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،انسپکٹر جنرل پولیس،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.