لاہور ،عمر اکمل کو 3مئی کو عدالت طلب کر لیا گیا
ہفتہ 19 اپریل 2014 22:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) مقامی عدالت نے قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو اپنی شادی کے موقع پر ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 3مئی کو طلب کرلیا ۔ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ واہگہ ٹاؤ ن کی عدالت میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے خلاف ون ڈش اور رات دیر تک شادی کی تقریب جاری رکھنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے دیئے گئے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمر اکمل کو 3مئی کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کردیئے ۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے، اس حوالے سے 16اپریل کو نجی فارم ہاؤس میں ان کی مہندی کی تقریب تھی، پولیس نے ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.