پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پیر 21 اپریل 2014 11:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کئے جانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کے مقدمےکی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے قرار دیا ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ اپنی نقل و حرکت کے لئے آزاد ہیں، فیصلے کی بنیاد پر 2 اپریل کو سیکریٹری داخلہ سے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی۔
اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ 5 اپریل 2013 اور 2 اپریل 2014 کا ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کافیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بیرون ملک جانے کی جازت دی جائے تاکہ وہ اپنی علیل والدہ کی عیادت کرسکیں۔(جاری ہے)
بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت عالیہ سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 31 مارچ 2014 کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، عدالت نے کہا تھا سابق صدر کا نام ای سی ایل میں رکھنا یا نکالنا حکومت کا کام ہے ان سے بات کریں، خصوصی عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر اسے مسترد کردیا گیا، جس کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف مختلف مقدمات زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ان کا نام گزشتہ برس ای سی ایل میں درج کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد 2 اپریل کو سیکریٹری داخلہ سے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.