مختلف بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

منگل 22 اپریل 2014 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے مصحف علی سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

22اپریل 2014ء کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مرد سینئر ، جونیئر اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں قومی ٹیم کے کوچ جمشید گل اور فہیم گل جدید معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔

سینئر مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، عامر اطلس، ناصر اقبال، فرحان محبوب،، دانش اطلس اور علی بخاری بوائز انڈر 19میں عباس شوکت، ہاشمی اور کاشف آصف جبکہ خواتین کھلاڑیوں مدینہ ظفر اور رفعت تربیت حاصل کر رہی ہیں۔