حکومت پنجاب نے پورا ”روڈ میپ“بنایا ہے ،مرحلہ وار عملدرآمد سے صوبہ کے سرکاری سکولوں کو سنٹر ز آف ایکسی لینس بنا دیا جائیگا‘ رانا مشہود ،پاکستان بھر میں اس وقت پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت دی جا رہی ہے،نوجوان نسل کا یہی جذبہ زندہ رہے تو قوموں کی منزل خود بخود آسان ہو جاتی ہے“کنونشن سے خطاب
جمعرات 24 اپریل 2014 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے والی طالبات سے کہا ہے کہ وہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد گھروں میں جا کر نہ بیٹھ جائیں بلکہ عملی زندگی میں معاشرے کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، یہی وہ طریقہ ہے جسے اپنا کر خواتین معاشرے میں اپنا مقام بہتر بنا سکتی ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔
انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج لاہور کے پہلے کانووکیشن سے خطاب میں کہی- وزیر تعلیم نے اس بات کو سراہا کہ 1992ء میں قائم کئے گئے اس ڈگری کالج کی طالبات نے گزشتہ تین سال کے دوران ڈاکٹر ناعمہ خورشید کی رہنمائی میں اتنی لگن کے ساتھ حصول تعلیم کے لئے محنت اور لگن سے کام کیا ہے کہ کالج کا پورا منظر تبدیل ہو گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.