سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات
جمعرات 24 اپریل 2014 21:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی نے گورنر سندھ کو اپنے اپنے محکموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نو منتخب وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں ۔
انہوں نے کہا کہ حائل مشکلات کو کم کرکے ہی عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں اس کے لئے سخت جان محنت کرنا ہوگی اور ہر اس منصوبوں کو عملی جامہ پہنا نا ہو گا جس سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو سکے ۔(جاری ہے)
نو منتخب وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک محنت کریں گے اور ہر اس اقدام کو یقینی بنایا جائے گا جس میں عوامی مفاد مضمر ہو گا اس ضمن میں نئے منصوبوں پر جلد کام بھی شروع کردیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے لئے گورنر سندھ کی کاوشیں نا قابل فراموش ہیں جو دن رات محنت کرکے عوامی مفاد میں کام کر رہے ہیں گورنر سندھ ایک رول ماڈل ہیں اور عوام کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی بصیرت سے آج صوبے میں ہم آہنگی کی فضاء قائم ہے سیاسی ربط سے مسائل میں کسی حد تک بہتری آئی ہے جو صوبے اور عوام کے لئے انتہائی ضروری تھی سب کو اسی وژن کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کولیشن پارٹنر شپ صوبے کی عوام کے بہتر مفاد میں ہے مل کر ہی عوام کی بھرپور خدمت کی جاسکتی ہے شہری اور دیہی فرق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صوبے کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،راجہ پرویز اشرف کا پیغام
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی‘ عظمیٰ بخاری
-
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ
-
مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق
-
تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی
-
ملتان کے ہوائی اڈے سے حج آپریشن کا آغاز،چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نےعازمین کو ائیر پورٹ سے الوداع کہا
-
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، میرسرفراز بگٹی
-
بلاول بھٹو زرداری کی گوادر میں 7 محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلی سندھ
-
قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی ہر سازش کو قوم ناکام بنائے گی، حمزہ شہباز
-
سانحہ 9 مئی مجرمانہ فعل تھا، ملوث افراد کا مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہیئے ، رانا ثناء اللہ
-
کچا راوی روڈ کے علاقے سے گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.