17 ویں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے شروع ہوگا

جمعہ 25 اپریل 2014 13:24

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) فیڈریشن آف انٹرنیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (فیبا) کے زیر اہتمام 17 ویں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے 14 ستمبر تک سپین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، جن کو چارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سپین، سربیا،فرانس، برازیل، مصر اور ایران، گروپ بی میں فلپائن، سینیگال، پورٹو ریکو، یونان اور کروشیا، گروپ سی میں ترکی، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور یوکرین جبکہ گروپ ڈی میں لیتھوانیا، انگولا، کوریا، سلوانیا، میکسیکو اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

ایونٹ کے ابتدائی روز 12 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 6 اور 7 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 9 اور 10، سیمی فائنلز 11 اور 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 14 ستمبر کو فائنل ہو گا۔