طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
اتوار 27 اپریل 2014 18:53
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ طالبان کیخلاف آپریشن کے لئے پوری طرح تیارہے۔سرگودھا میں مصحف علی میر ایئربیس پر اردن کی جانب سے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے گئے 5 ایف 16 طیاروں کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اردن کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ اردن سے خریدے گئے طیارے بہتر حالت میں ہیں اور آئندہ سالوں میں انہیں استعمال کے لئے مزید بہتر بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ طیاروں کا حصول پاکستان اور سلطنت اردن کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور ان طیاروں کی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایئرچیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹ کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.