سندھ میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کا بل منظور
پیر 28 اپریل 2014 15:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی نے کم عمر کی شادی روکنے سے متعلق بل منظور کر لیا۔ خلاف ورزی پر دلہا، دلہن اور والدین کو سزا ملے گی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا۔ تحریک انصاف کے حفیظ الدین نے کورم نہ ہونے کی نشاندہی کی۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندرو نے کہا کہ ایوان چلانے کے لیے اتفاق رائے ہوا تھا کہ کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔ اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے کارروائی جاری رکھی وقفہ سوالات میں ایم کیو ایم کے رکن نے بزرگان دین کے عرس کے موقع پر محفل سماع کو گانا بجانے کی محفل کہنے پر اعتراض کیا۔ جس پر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کسی رکن کو اعتراض ہے تو میں گانا بجانے کی بجائے صوفیانہ کلام کا لفظ استعمال کرتی ہوں۔
(جاری ہے)
مہیش ملانی نے کہا کہ تھرپارکرمیں ماروی کا میلہ تسلسل کے ساتھ نہیں منایا جاتا۔
ماروی کا میلہ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ وقفہ سوالات میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحرعباسی نے وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی کی جانب سے بطور صوبائی وزیر سوالات کے جواب دینے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے اسمبلی کے نئے قواعدوضوابط کے خلاف قرار دیا ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے شرمیلا فاروقی کو جوابات دینے کی اجازت دیتے ہوئے رولنگ دی اور اسے اسپیکر کا صوابدیدی اختیار قرار دیا۔ کراچی میں گاڑیوں کی چوری، ڈکیتی ،رہزنی اور اسٹریٹ کرائم پر ایم کیو ایم کے کامران اختر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پارلیمانی امور سکندر میندرو نے اعتراف کیا اور کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔کراچی پولیس کو اسلحہ کے علاوہ نئی گاڑیاں دیگر وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود روبینہ قائم خانی نے نے کم عمری میں شادی کا بل پیش کیا اور ایوان کو بتایا کہ اسپیشل کمیٹی نے جائزے کے بعد بل کی منظوری کی سفارش کی تھی۔ ایوان نے بل کی ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی۔ بل کے تحت کم عمر شادی پر دولہا، دلہن اور والدین کو بھی تین برس کی سزا ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.