وسطی افریقہ، شدت پسندوں کے نرغے میں پھنسے 1300مسلمانو ں کو نکال لیاگیا، یہ ہجرت مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین جاری تنازعے میں مزید شدت پیدا کر سکتی ہے،حکام

پیر 28 اپریل 2014 20:33

وسطی افریقہ، شدت پسندوں کے نرغے میں پھنسے 1300مسلمانو ں کو نکال لیاگیا، ..

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) افریقی اور فرانسیسی امن فوجیوں نے دارالحکومت بنگوئی میں پھنسے ہوئے باقی ماندہ تیرہ سو مسلمانوں کو وہاں سے نکال لیا ، اگر ایسا نہ کیا جاتا تو مسلح مسیحی عسکریت پسند انہیں ہلاک کر سکتے تھے، میڈیارپورٹس کے مطابق براعظم افریقہ کے اندرونی خلفشار کے حامل ملک وسطی افریقی جمہوریہ کے بعض حکومتی اور سیاسی اہلکاروں نے بتایاکہ مسلمانوں کی یہ ہجرت گزشتہ اٹھارہ ماہ سے مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین جاری تنازعے میں مزید شدت پیدا کر سکتی ہے اور ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے، جب ان مسلمانوں کو وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت کے ایک محصور زدہ علاقے سے نکالا گیا تو غیر ملکی امن فوجی انہیں اپنی حفاظت میں لیے ہوئے تھے، ان تیرہ سو مسلمانوں کو بنگوئی کے شمال میں واقع پی کے 12 نامی ٹاوٴن سے نکالا گیا اسی علاقے میں سب سے زیادہ مسلمان آباد تھے اور اسی کو مسلمانوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :