مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی
بدھ 30 اپریل 2014 10:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) مائع گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی کردی ہے جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔
(جاری ہے)
ایل جی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مائع گیس کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں کھپت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 177 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 681 روپے سستا ہوگیا۔
ایل پی جی
کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں فی کلو گرام مائع گیس 100 سے 120 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.