کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر سماجی و معاشی میدان میں ترقی نہیں کر سکتا،مرتضی جاوید عباسی،خواتین کے حقوق کا تحفظ ،سماجی و معاشی شعبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
بدھ 30 اپریل 2014 19:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر سیاسی سماجی اور معاشی میدان میں ترقی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور سماجی اور معاشی شعبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج بھوربن مری میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دوروزہ ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینا ن ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حوالے سے رویوں میں خاطر خواہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے معاشرے میں شعور اور آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.