نائجیریا ،سکول سے بڑی تعداد میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو جبراً انتہاپسند اغوا کاروں سے شادی پر مجبورکئے جانے کا انکشاف

جمعرات 1 مئی 2014 13:41

نائجیریا ،سکول سے بڑی تعداد میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو جبراً انتہاپسند ..

لاگوس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) نائجیریا کے ایک اسکول سے بڑی تعداد میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو جبراً انتہاپسند اغوا کاروں سے شادی پر مجبورکئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سول سوسائٹی کی جاری رپورٹ کے مطابق والدین نے بتایا کہ لڑکیوں کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے شادی کیلئے 2 ہزار نائرا(12 امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کیا جا رہا ہے۔

بورنو یوبے پیپلز فورم کے ہلیٹ الیو نے بتایا کہ والدین کو بڑے پیمانے پر شادی کی یہ اطلاع کیمرون کی سرحد سے نائیجیرین گاوٴں کے افراد سے موصول ہوئی جو بوکو حرام کے کے ٹھکانے کیلئے مشہور ہے۔انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کو سرحد پار چاڈ اور کیمرون لے جایا جا چکا ہے تاہم ان رپورٹس کی تصدیق ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل دہشت گردی کے افریقی نیٹ ورک بوکو حرام نے شمال مشرقی علاقے کے ایک اسکول سے 200 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔

ایک وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ فوج کو اغوا کاروں اور لڑکیوں کی نقل و حرکت کا مکمل علم ہے کیونکہ ہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر موصولہ اطلاعات سے مکمل باخبر رکھے ہوئے ہیں۔سینیٹر احمد زنا نے کہا کہ مجھے یہ چیز سب سے زیادہ پریشان کررہی ہے کہ جب بھی فوج کو لڑکیوں کے مقام کے حوالے سے اطلاع فراہم کی جاتی ہے، دو سے تین کے بعد وہ اپنی جگہ تبدیل کر لیتے ہیں پھر مجھے واپس جا کرنئی معلومات لے کر انہیں پیشرفت سے آگاہ کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :