جبری مشقت کیخلاف سینیٹ میں بل لے کر آؤں گا‘ سینیٹر میر حاصل بزنجو،مزدوروں کی رجسٹریشن ،سکیورٹی کارڈ اور طے کردہ اجرت کی فراہمی پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ کنونشن سے خطاب،غریب اور متوسط طبقہ اسی فیصد ہے ،اکٹھا ہو جائے تو یہاں سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیگا‘ گلوکار جواد احمد
جمعرات 1 مئی 2014 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ جبری مشقت کیخلاف سینیٹ میں بل لے کر آؤں گا ،مزدوروں کی رجسٹریشن ،سکیورٹی کارڈ اور طے کردہ اجرت کی فراہمی پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قبل ازیں لارنس روڈ سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی گئی جس میں مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایوان اقبال میں منعقدہ سیمینار میں صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز، غلام فاطمہ ،مہر صفدر ‘ آئی اے رحمان، گلوکار جواد احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے قوانین تو بنتے ہیں لیکن اس پر اس طرح عملدرآمد نہیں ہوپاتا جسکی ضرورت ہے ، پنجاب میں جبری مشقت کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اسے چاہیے کہ مزدوروں کی رجسٹریشن ، انہیں سکیورٹی کارڈ اور طے کردہ اجرت کی فراہمی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.