مضاربہ سکینڈل،اربوں روپے بیرون ملک بھیجنے والا ملزم لال بنگش گرفتار،قومی احتساب بیوروکی مضاربہ کیس میں کسی بھی ملزم کو رہا کرنے کی تردید،مفتی احسان جیل میں ہے،نیب
جمعہ 2 مئی 2014 20:28
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) قومی احتساب بیورو نے مضاربہ اسکینڈل کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں ملزم لال خان بنگش کوگرفتارکر لیا، دریں اثنا قومی احتساب بیورو نے مضاربہ کیس میں کسی ملزم کورہاکرنے کی تردید کردی ،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملزم کوگزشتہ رات گرفتارکیا گیا، ملزم پر مضاربہ اسکینڈل کے گرفتار ملزمان کے لوٹے گئے اربوں روپے سنگاپور، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں ہنڈی کے ذریعے منتقل کرنے کاالزام ہے نیب تمام ترکوششوں کے باوجودگرفتار ملزمان سے یہ معلوم نہیں کرسکا کہ منتقل کیے گئے اربوں روپے کہاں اورکس کاروبار میں لگائے گئے؟ نیب حکام کو ہزاروں متاثرین کے32 ارب سے زائدکی رقوم میں سے ایک سال کی کوششوں میں صرف ایک ارب30کروڑکی ریکوری کی تصدیق اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں،ریکوری میں وہ تمام پراپرٹیز بھی شامل ہیں جونیب نے ضبط کیں، دریں اثنا قومی احتساب بیورو نے مضاربہ کیس میں کسی ملزم کورہاکرنے کی تردید کی ہے مضاربہ اسکینڈل کے سینکڑوں متاثرین نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا کہ ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے، نیب کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ نیب نے مفتی احسان الحق کو رہا نہیں کیا، وہ جیل میں اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.