بھارت میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی، 15 مسافر ہلاک، 80 سے زائد زخمی
اتوار 4 مئی 2014 19:19
ریگاد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ریگاد میں کنکون ریلوے ٹریک پر مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد کنکون ریلوے روٹس پر چلنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں جب کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی، اس دوران قریبی بستی کے مکینوں کی بھی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے مسافروں کی لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کے لئے 2،2 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.